Tameerewatan
tameerewatan

بلوچستان میں ‘بڑا گیم’ شروع، ڈاکٹر مالک بلوچ کی وزیراعظم سے ‘ون آن ون’ ملاقات نے کھلبلی مچا دی

بلوچستان میں ‘بڑا گیم’ شروع، ڈاکٹر مالک بلوچ کی وزیراعظم سے ‘ون آن ون’ ملاقات نے کھلبلی مچا دی

 بلوچستان کی سیاسی اور امن و امان کی صورتحال کے پیشِ نظر نیشنل پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ گزشتہ چند روز سے اسلام آباد میں موجود ہیں، جہاں انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف سے اہم ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ رات وزیراعظم اور ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی، جس میں بلوچستان کی موجودہ سیاسی صورتحال، امن و امان، ترقیاتی امور اور دیگر اہم معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے حکومت کے سامنے چند تجاویز اور شرائط بھی پیش کیں، جن پر متعلقہ حلقوں میں غور و خوض جاری ہے۔ تاہم ان تجاویز یا شرائط کی سرکاری سطح پر نہ تو تصدیق کی گئی ہے اور نہ ہی ان کی تفصیلات جاری کی گئی ہیں۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر وزیراعلیٰ بلوچستان کی تبدیلی اور ممکنہ سیاسی پیش رفت سے متعلق مختلف قیاس آرائیاں گردش کر رہی ہیں، تاہم وفاقی یا صوبائی حکومت کی جانب سے اس حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان یا تصدیق سامنے نہیں آئی۔

لہٰذا وزیراعلیٰ بلوچستان کی تبدیلی یا کسی نئی سیاسی ترتیب سے متعلق تمام دعوے اس وقت تک غیر مصدقہ ہیں جب تک متعلقہ حکام کی جانب سے سرکاری مؤقف جاری نہیں کیا جاتا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More