مواد پر جائیں

کوئٹہ 16°C فجر 5:26 ظہر 12:16 عصر 4:07 مغرب 5:44 عشاء 7:05
آج کا ای پیپر ⁦1⁩ نومبر ⁦2026⁩ پڑھیں
پاکستان

پاکستان کو جی 24 کی سربراہی ملنا اہم سفارتی کامیابی ہے، وزیراعظم شہباز شریف

عالمی مالیاتی اصلاحات اور ترقی پذیر ممالک کی آواز بلند کرنے کا موقع ملے گا، وزیر خزانہ اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو خراجِ تحسین

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کو بین الحکومتی گروپ آف ٹوئنٹی فور (جی 24) کی چیئرمین شپ ملنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے عالمی اقتصادی امور میں ملکی کردار کے اعتراف سے تعبیر کیا ہے۔

پاکستان کو جی 24 کی سربراہی ملنا اہم سفارتی کامیابی ہے، وزیراعظم شہباز شریف

انہوں نے وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب اور وزارتِ خزانہ کی ٹیم کی محنت اور سفارتی کوششوں کو سراہا۔ وزیراعظم کے مطابق عالمی بینک اور آئی ایم ایف کے سالانہ اجلاسوں میں پاکستانی وفد نے ترقی پذیر ممالک کی اقتصادی قیادت میں ملک کو نمایاں مقام دلانے کے لیے مؤثر کردار ادا کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ جی 24 کی سربراہی پاکستان کو عالمی مالیاتی نظام میں اصلاحات کے لیے اپنا مؤقف پیش کرنے کا اہم موقع فراہم کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس فورم کے ذریعے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے منصفانہ مالی معاونت اور ابھرتی معیشتوں کی پائیدار ترقی کے مواقع کے فروغ پر کام کیا جاسکے گا۔