پشاور: سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے خلاف اربوں روپے کی مبینہ مالی بدعنوانی اور بے ضابطگیوں کے شواہد ملنے کی رپورٹ سامنے آئی ہے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صوبائی حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوچکے ہیں، تاہم انہیں تاحال گرفتار نہیں کیا گیا۔ انہی ذرائع نے بتایا کہ سہیل آفریدی حفاظتی تحویل میں ہیں اور ان کی دیکھ بھال کی جارہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق متعلقہ سرکاری محکموں سے ریکارڈ طلب کیا گیا ہے۔ ابتدائی انکوائری مکمل ہونے کے بعد سامنے آنے والے معاملات مزید کارروائی کے لیے نیب اور اینٹی کرپشن کے حوالے کیے جائیں گے۔
حکام صحت کارڈ منصوبے میں مبینہ بدعنوانی اور انتظامی بے ضابطگیوں کا بھی جائزہ لے رہے ہیں، جس کے لیے متعلقہ ریکارڈ جمع کیا جارہا ہے۔