مواد پر جائیں

کوئٹہ 17°C فجر 5:25 ظہر 12:16 عصر 4:08 مغرب 5:45 عشاء 7:06
آج کا ای پیپر ⁦28⁩ اکتوبر ⁦2026⁩ پڑھیں
پاکستان

پختونخوا کو مزید نقصان سے بچانے کے لیے گورنر راج لگایا، وزیراعظم شہباز شریف

48 گھنٹے مذاکرات کے باوجود مسودے کی منظوری نہ ملی، صوبے کو ملنے والے 800 ارب روپے کے استعمال پر بھی سوال اٹھا دیے

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کا فیصلہ ناگزیر حالات میں کیا گیا، تاخیر سے صوبے کو مزید نقصان پہنچ سکتا تھا۔

پختونخوا کو مزید نقصان سے بچانے کے لیے گورنر راج لگایا، وزیراعظم شہباز شریف

مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کی پارلیمانی پارٹی اور عہدیداروں سے خطاب میں انہوں نے بتایا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی کمیٹی نے 48 گھنٹے مذاکرات کیے، تاہم طے شدہ مسودے کی منظوری نہیں مل سکی۔

وزیراعظم نے صوبے میں گزشتہ 13 برس کی حکومتی کارکردگی پر سوال اٹھاتے ہوئے پوچھا کہ کتنی یونیورسٹیاں، اسپتال اور سیف سٹی منصوبے بنائے گئے۔ ان کے مطابق این ایف سی کے تحت اضافی ایک فیصد حصے کی مد میں صوبے کو 800 ارب روپے مل چکے ہیں، جبکہ پولیس کی پانچ ہزار اسامیاں خالی رہیں۔

انہوں نے دہشت گردی کے خلاف عوام، پولیس، فوج اور سیاسی رہنماؤں کی قربانیوں کو سراہا اور کہا کہ وسائل پولیس کی تربیت اور جدید اسلحے پر خرچ ہونے چاہییں تھے۔

شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ حکومت نے عوامی ریلیف کے لیے 75 ارب روپے مختص کیے اور فیول سبسڈی سے ایک کروڑ 30 لاکھ افراد مستفید ہوئے ہیں۔