مواد پر جائیں

کوئٹہ 16°C فجر 5:24 ظہر 12:16 عصر 4:09 مغرب 5:46 عشاء 7:07
آج کا ای پیپر ⁦28⁩ اکتوبر ⁦2026⁩ پڑھیں
پاکستان

فضل الرحمان کو تقریر میں بعض الفاظ سے گریز کرنا چاہیے تھا، بیرسٹر گوہر

ملک میں تناؤ مزید نہیں بڑھنا چاہیے، انتخابی اصلاحات میں حکومت اور اپوزیشن کی برابر نمائندگی ضروری ہے، چیئرمین پی ٹی آئی

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی تقریر میں بعض الفاظ استعمال نہ ہوتے تو بہتر تھا، تاہم ان کے جواب میں کیے گئے حملے بھی نامناسب ہیں۔

فضل الرحمان کو تقریر میں بعض الفاظ سے گریز کرنا چاہیے تھا،  بیرسٹر گوہر

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بیرونی انتشار کا پوری قوم مل کر مقابلہ کرتی ہے، جبکہ اندرونی انتشار ملک کو زیادہ نقصان پہنچاتا ہے۔ سیاسی رہنماؤں کو کشیدگی کم کرنے کے لیے کردار ادا کرنا چاہیے، کیونکہ ملک میں تناؤ پہلے ہی بہت بڑھ چکا ہے۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ اجلاس میں 28 ویں آئینی ترمیم پر کوئی فیصلہ یا تجویز سامنے نہیں آئی۔ ہم ریڈ لائن عبور کرنے والے نہیں، ہمارا مؤقف پاکستان اور ریاست کو مقدم رکھنا ہے۔ سیاسی قیادت اور جمہوریت کو نقصان پہنچانے والے اقدامات سے گریز کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انتخابی اصلاحات کے لیے حکومت اور اپوزیشن کی نمائندگی برابر ہونی چاہیے اور اصلاحات غیر جانب دار اور عوامی امنگوں کے مطابق ہونی چاہئیں۔