مواد پر جائیں

کوئٹہ 21°C فجر 5:26 ظہر 12:16 عصر 4:07 مغرب 5:44 عشاء 7:05
آج کا ای پیپر ⁦2⁩ نومبر ⁦2026⁩ پڑھیں
بلوچستان

سوراب کے سرکاری اسکول میں گندم اور پائپ برآمد، ڈپٹی کمشنر کا کارروائی کا حکم

اچانک دورے میں اسکول غیر فعال پایا گیا، اساتذہ کا ریکارڈ اور انتظامی تفصیلات طلب

سوراب: ڈپٹی کمشنر سوراب صاحبزادہ نجیب اللہ نے ایف سی بلوچستان کے 61 ونگ کے کمانڈر کرنل سید فخر رفیق طلحہ کے ہمراہ اناری اسکول کا اچانک دورہ کیا، جہاں سرکاری تعلیمی ادارے کی انتہائی تشویشناک صورتحال سامنے آئی اور اسکول مکمل طور پر غیر فعال پایا گیا۔

سوراب کے سرکاری اسکول میں گندم اور پائپ برآمد، ڈپٹی کمشنر کا کارروائی کا حکم

دورے کے دوران انکشاف ہوا کہ اسکول کے کمروں میں تدریسی سرگرمیوں کے بجائے نجی پائپ اور گندم رکھی گئی تھی۔

ڈپٹی کمشنر نے صورتحال پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کے مستقبل سے غفلت برتنے اور سرکاری تعلیمی اداروں کو غیر فعال رکھنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

انہوں نے محکمہ تعلیم کے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ اسکول کے اساتذہ کا ریکارڈ، تعلیمی دستاویزات اور انتظامی تفصیلات فوری طور پر ڈپٹی کمشنر آفس میں پیش کی جائیں۔

انہوں نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سوراب اور محکمہ تعلیم کے دیگر متعلقہ ذمہ داران کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کا بھی اعلان کیا۔

ڈپٹی کمشنر اور ایف سی ونگ کمانڈر نے واضح کیا کہ تعلیم کے معاملے پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ سرکاری اسکول عوام کے بچوں کے مستقبل کی امانت ہیں اور انہیں ذاتی استعمال یا انتظامی غفلت کی نذر کرنے والوں کا احتساب کیا جائے گا۔

دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے علاقے کے عوام سے بھی ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے۔ مقامی لوگوں نے صاف پانی، بجلی، زراعت، امن و امان، تعلیم، صحت اور دیگر بنیادی سہولیات سے متعلق مشکلات سے آگاہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ حکام کو عوامی مسائل کے حل کے لیے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کیں۔