مواد پر جائیں

کوئٹہ 15°C فجر 5:25 ظہر 12:16 عصر 4:08 مغرب 5:45 عشاء 7:06
آج کا ای پیپر ⁦28⁩ اکتوبر ⁦2026⁩ پڑھیں
بلوچستان

تعلیم اور میرٹ نوجوانوں کو قومی دھارے میں آگے لائیں گے، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی

بلوچستان کے نوجوانوں کو وظائف اور بہتر مواقع فراہم کرنا ترجیح ہے، تشدد اور گمراہ کن پروپیگنڈا ان کا مستقبل نہیں، کانووکیشن سے خطاب

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے یو ایم ٹی کانووکیشن 2026 سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے نوجوانوں کا مستقبل تعلیم، محنت اور میرٹ سے وابستہ ہے، تشدد اور گمراہ کن پروپیگنڈے سے نہیں۔

تعلیم اور میرٹ نوجوانوں کو قومی دھارے میں آگے لائیں گے، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو تین بڑے چیلنجز درپیش ہیں: تشدد کو جواز فراہم کرنے والا بیانیہ، خود تشدد اور سوشل میڈیا کے ذریعے نوجوانوں کی ذہن سازی۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہماری ترجیح نوجوانوں کو تعلیم، وظائف اور بہتر مواقع فراہم کرکے قومی دھارے میں آگے لانا ہے۔ بلوچستان میں 80 فیصد سے زائد طلبہ کو 80 فیصد اسکالرشپ پر تعلیم فراہم کی جا رہی ہے۔

گریجویٹس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج آپ کی زندگی کے ایک نئے سفر کا آغاز ہے، کامیابی کے لیے محنت اور دیانت داری کو اپنا شعار بنائیں۔

انہوں نے نوجوانوں کو پیغام دیا کہ آسمان کی کوئی حد نہیں، محنت جاری رکھیں اور آگے بڑھیں۔