مواد پر جائیں

کوئٹہ 16°C فجر 5:26 ظہر 12:16 عصر 4:07 مغرب 5:44 عشاء 7:05
آج کا ای پیپر ⁦1⁩ نومبر ⁦2026⁩ پڑھیں
بلوچستان

مؤرخ عبدالعزیز لونی کی وفات پر صوبائی وزیر شعیب نوشیروانی کا اظہارِ افسوس

مرحوم کی صوبے کے لیے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، میر شعیب نوشیروانی

کوئٹہ،: صوبائی وزیر خزانہ و معدنیات میر شعیب نوشیروانی نے سابق صوبائی سیکریٹری، معروف مؤرخ و محقق اور سیکریٹری محکمہ مائنز سیدال خان لونی کے والد عبدالعزیز لونی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

مؤرخ عبدالعزیز لونی کی وفات پر صوبائی وزیر شعیب نوشیروانی کا اظہارِ افسوس

اپنے تعزیتی بیان میں صوبائی وزیر نے کہا کہ مرحوم کی صوبے کے لیے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ صبر و حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق دے۔