مواد پر جائیں

کوئٹہ 16°C فجر 5:26 ظہر 12:16 عصر 4:07 مغرب 5:44 عشاء 7:05
آج کا ای پیپر ⁦1⁩ نومبر ⁦2026⁩ پڑھیں
بلوچستان

بلوچستان میں خاندانوں کا دہشت گردی میں ملوث بیٹوں اور بھائیوں سے اعلانِ لاتعلقی

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں متعدد خاندانوں نے دہشت گردی میں مبینہ طور پر ملوث اپنے بیٹوں اور بھائیوں سے لاتعلقی کا اعلان کیا ہے۔

بلوچستان میں خاندانوں کا دہشت گردی میں ملوث بیٹوں اور بھائیوں سے اعلانِ لاتعلقی

رپورٹ کے مطابق کوئٹہ میں جہانزیب، نور زیب، انور، مجیب، قاسم اور عبیداللہ کے اہلخانہ نے ان سے تعلق ختم کرنے کا اعلان کیا۔ مستونگ میں یونس شاہوانی کے خاندان نے بھی اس کی سرگرمیوں سے خود کو الگ قرار دیا۔

کچھی میں عنایت اللہ، عبدالنافع، طائب اور یاسر کے اہلخانہ نے بھی لاتعلقی ظاہر کی۔ خاندانوں کا کہنا تھا کہ لاپتا ہونے کے بعد دہشت گرد تنظیموں میں شامل ہونے اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد سے ان کا کوئی تعلق نہیں۔

اہلخانہ نے واضح کیا کہ دہشت گردوں کے ایجنڈے پر کام کرنے والوں کی حمایت نہیں کریں گے اور فتنہ الہندوستان کی سرگرمیوں کو مسترد کرتے ہیں۔

رپورٹ میں دیے گئے اعدادوشمار کے مطابق جنوری سے اکتوبر 2026 کے دوران صوبے کے مختلف اضلاع میں 108 سے زائد خاندان اپنے متعلقہ افراد سے لاتعلقی کا اعلان کرچکے ہیں۔