مواد پر جائیں

کوئٹہ 21°C فجر 5:26 ظہر 12:16 عصر 4:07 مغرب 5:44 عشاء 7:05
آج کا ای پیپر ⁦2⁩ نومبر ⁦2026⁩ پڑھیں
بلوچستان

حب، آواران اور لسبیلہ میں ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے، کمشنر سائرہ عطاء

آئی ٹی حبز، سڑکوں، صحت اور صاف پانی کے منصوبے شامل، اسکولوں کی سولرائزیشن بھی پروگرام کا حصہ

لسبیلہ: کمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطاء نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے مطابق بلوچستان کی تعمیر و ترقی اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے بلوچستان سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو (بی ایس ڈی آئی) کے تحت حب، آواران اور لسبیلہ کے اضلاع میں متعدد ترقیاتی اور عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر عملدرآمد جاری ہے۔

حب، آواران اور لسبیلہ میں ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے، کمشنر سائرہ عطاء

انہوں نے بتایا کہ ان منصوبوں میں پاکستان پوائنٹ کی ترقی، جدید آئی ٹی حبز کا قیام، سڑکوں کی تعمیر و بحالی، کھیلوں کے میدانوں کی فراہمی، واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب، ہسپتالوں اور ڈسپنسریوں کی بہتری اور ماہی گیروں کے لیے فشنگ شیڈز کی تعمیر شامل ہے۔

سرکاری خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کمشنر نے کہا کہ صنعتی شہر حب میں عوامی سہولت کے لیے عوامی بیت الخلا کی تعمیر، تعلیمی اداروں میں بنیادی ڈھانچے کی فراہمی اور اسکولوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے منصوبے بھی اس پروگرام کا حصہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان اقدامات کا مقصد عوام کا معیار زندگی بہتر بنانا، نوجوانوں کو ترقی کے مواقع فراہم کرنا اور تعلیم، صحت، بنیادی ڈھانچے سمیت مختلف شعبوں میں پائیدار ترقی کو فروغ دینا ہے۔

کمشنر سائرہ عطاء نے کہا کہ بی ایس ڈی آئی بلوچستان کی تعمیر و ترقی اور عوامی خوشحالی کی جانب عملی پیش رفت ہے۔ انتظامی امور میں بہتری اور گورننس کو مؤثر بنانے کے لیے نئے ڈویژن کا قیام بھی حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کا تسلسل ہے۔