مواد پر جائیں

کوئٹہ 15°C فجر 5:25 ظہر 12:16 عصر 4:08 مغرب 5:45 عشاء 7:06
آج کا ای پیپر ⁦28⁩ اکتوبر ⁦2026⁩ پڑھیں
بلوچستان

کوئٹہ میں کاروباری خواتین کی پہلی نمائش، 100 اسٹالز قائم

ڈاکٹر ربابہ بلیدی نے بیوٹمز میں ویکس نیٹ کا افتتاح کیا، دو روزہ نمائش یکم نومبر تک جاری رہے گی

کوئٹہ: خواتین کی تیار کردہ مصنوعات اور کاروبار کے فروغ کے لیے ’’ویکس نیٹ کوئٹہ 2026‘‘ کا افتتاح کردیا گیا۔ حکومت بلوچستان کی مشیر برائے ترقیِ نسواں ڈاکٹر ربابہ بلیدی نے بیوٹمز ایکسپو ہال میں نمائش کا افتتاح کیا۔

کوئٹہ میں کاروباری خواتین کی پہلی نمائش، 100 اسٹالز قائم

ٹی ڈی اے پی نے صوبائی اداروں، کوئٹہ چیمبر آف کامرس اور دیگر شراکت داروں کے تعاون سے نمائش منعقد کی ہے۔ تقریب میں ارکانِ صوبائی اسمبلی، سرکاری حکام، کاروباری نمائندوں اور مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والی خواتین نے شرکت کی۔

31 اکتوبر اور یکم نومبر کو جاری رہنے والی نمائش میں 100 اسٹالز لگائے گئے ہیں۔ بلوچستان سمیت ملک کے مختلف حصوں کی کاروباری خواتین اپنی مصنوعات پیش کررہی ہیں۔

منتظمین کے مطابق نمائش خواتین کو خریداروں سے براہِ راست رابطے، کاروباری تعلقات بڑھانے اور نئی منڈیوں تک رسائی کے مواقع فراہم کرے گی۔ مقامی مصنوعات کی تشہیر اور چھوٹے و درمیانے کاروبار کی معاونت بھی اس سرگرمی کے مقاصد میں شامل ہے۔