مواد پر جائیں

کوئٹہ 15°C فجر 5:25 ظہر 12:16 عصر 4:08 مغرب 5:45 عشاء 7:06
آج کا ای پیپر ⁦28⁩ اکتوبر ⁦2026⁩ پڑھیں
بلوچستان

بلوچستان میں مزید 72 غیر حاضر ڈاکٹر برطرف، اے آئی حاضری نظام متعارف

برطرف ملازمین کی تعداد 200 ہوگئی، تنخواہوں سے 41 کروڑ روپے کی کٹوتی کی گئی، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ محکمہ صحت میں پہلی بار مصنوعی ذہانت پر مبنی حاضری کا نظام متعارف کرایا گیا ہے۔ مسلسل غیر حاضر رہنے والے مزید 72 ڈاکٹروں کو بھی ملازمت سے برطرف کردیا گیا ہے۔

بلوچستان میں مزید 72 غیر حاضر ڈاکٹر برطرف، اے آئی حاضری نظام متعارف

وزیراعلیٰ کے مطابق غیر حاضری پر محکمہ صحت سے برطرف کیے گئے ملازمین کی مجموعی تعداد 200 ہوگئی ہے۔ حاضری اور نظم و ضبط کی خلاف ورزیوں پر ملازمین کی تنخواہوں سے اب تک 41 کروڑ روپے کاٹے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ غیر حاضری اور فرائض سے غفلت کے معاملات پر 11 ہزار ملازمین سے وضاحت طلب کی گئی ہے، جبکہ مزید 800 سرکاری ملازمین کے خلاف محکمانہ کارروائی جاری ہے۔

میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ سرکاری ملازمین عوام کی خدمت کے پابند ہیں اور انہیں دیانت داری اور ذمہ داری سے فرائض ادا کرنا ہوں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ گھر بیٹھ کر تنخواہ لینے یا عوامی خدمت میں غفلت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔