مواد پر جائیں

کوئٹہ 11°C فجر 5:30 ظہر 12:16 عصر 4:03 مغرب 5:40 عشاء 7:02
آج کا ای پیپر ⁦7⁩ نومبر ⁦2026⁩ پڑھیں
بلوچستان

بلوچستان میں گورنر راج لگنے کا علم نہیں، فیصلہ اسلام آباد کے بااختیار لوگوں کے ہاتھ میں ہے، گورنر جعفر مندوخیل

صوبے میں امن و امان کی صورتحال ٹھیک نہیں، بحیثیت گورنر کئی باتیں نہیں کرسکتا، عہدے سے ہٹنے کے بعد کھل کر بات کروں گا، گورنر بلوچستان

کوئٹہ: گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے صوبے میں گورنر راج کے ممکنہ نفاذ سے متعلق لاعلمی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملے کا فیصلہ اسلام آباد میں موجود بااختیار لوگوں کے ہاتھ میں ہے۔

بلوچستان میں گورنر راج لگنے کا علم نہیں، فیصلہ اسلام آباد کے بااختیار لوگوں کے ہاتھ میں ہے، گورنر جعفر مندوخیل

کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر بلوچستان نے کہا کہ انہیں صوبے میں گورنر راج نافذ کیے جانے کے حوالے سے کسی قسم کی معلومات نہیں ہیں اور اس معاملے پر فیصلہ متعلقہ وفاقی حکام نے کرنا ہے۔

گورنر شیخ جعفر خان مندوخیل نے بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال ٹھیک نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ گورنر کے آئینی عہدے پر فائز ہونے کی وجہ سے وہ کئی معاملات پر کھل کر بات نہیں کرسکتے۔

گورنر بلوچستان کا کہنا تھا کہ آج بحیثیت گورنر بہت سی باتیں نہیں کرسکتا، تاہم جب اس عہدے پر نہیں ہوں گا تو مختلف معاملات پر کھل کر تبصرہ کروں گا۔

گورنر بلوچستان کے ان بیانات کے بعد صوبے میں گورنر راج سے متعلق جاری بحث کو مزید توجہ ملی ہے، تاہم انہوں نے اس حوالے سے کسی حتمی فیصلے یا پیش رفت کی تصدیق نہیں کی۔