مواد پر جائیں

کوئٹہ 13°C فجر 5:27 ظہر 12:16 عصر 4:06 مغرب 5:43 عشاء 7:04
آج کا ای پیپر ⁦3⁩ نومبر ⁦2026⁩ پڑھیں
بلوچستان

پولیو کے خاتمے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں ڈپٹی کمشنر انجینئر عائشہ زہری

انسداد پولیو مہم کے پہلے روز کی کارکردگی پر جائزہ اجلاس، پولیو کے خاتمے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، ڈپٹی کمشنر قلات

قلات: ڈپٹی کمشنر قلات انجینئر عائشہ زہری کی زیر صدارت پولیو مہم کے پہلے روز کے اختتام پر ایوننگ جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (DHO) ڈاکٹر عبدالمالک، ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر سومار خان، ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد اقبال نورزئی، ڈی ایم پی پی ایچ آئی جہانگیر زہری اور ڈی ایس پی قلات شکیل احمد عمرانی سمیت محکمہ صحت کے سربراہان، عالمی ادارہ صحت (WHO) کے نمائندگان، مانیٹرنگ افسران، یو سی ایم اوز (UCMOs) اور ایریا انچارجز نے شرکت کی۔

پولیو کے خاتمے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں ڈپٹی کمشنر انجینئر عائشہ زہری

ڈپٹی کمشنر انجینئر عائشہ زہری نے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ضلع قلات میں کوئی بھی بچہ پولیو سے بچاؤ کے قطرے پینے سے محروم نہیں رہنا چاہیے اور پولیو سے پاک معاشرے کی تشکیل کے لیے ضلعی انتظامیہ تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔