مواد پر جائیں

کوئٹہ 13°C فجر 5:27 ظہر 12:16 عصر 4:06 مغرب 5:43 عشاء 7:04
آج کا ای پیپر ⁦3⁩ نومبر ⁦2026⁩ پڑھیں
بلوچستان

دشت ویلی میں گرین پاکستان انیشیٹو کے تحت زرعی انقلاب کی جانب پیش رفت

گرین پاکستان انیشیٹو کے تحت بنجر زمینوں کو قابل کاشت بنانے کا عمل جاری، شمسی ٹیوب ویلز سے کسانوں کو آبپاشی کی سہولت فراہم

کوئٹہ: بلوچستان کی وادی دشت میں گرین پاکستان انیشیٹو کے تحت زرعی ترقیاتی سرگرمیاں جاری ہیں، جہاں بنجر زمینوں کو قابل کاشت بنانے اور جدید زرعی سہولیات فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

دشت ویلی میں گرین پاکستان انیشیٹو کے تحت زرعی انقلاب کی جانب پیش رفت

منصوبے کے پہلے مرحلے میں 3 ہزار 300 ایکڑ اراضی ہموار کی گئی ہے تاکہ کھیتوں تک آبپاشی کے پانی کی یکساں فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔

منصوبے کے تحت مقامی کسانوں کو جدید زرعی طریقوں سے روشناس کرانے اور ان کی پیداواری صلاحیت بڑھانے کے لیے بھی اقدامات کیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ شمسی توانائی سے چلنے والے ٹیوب ویلز کی تنصیب کے ذریعے کسانوں کو کم لاگت اور ماحول دوست آبپاشی کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

شمسی ٹیوب ویلز کے استعمال سے بجلی کے اخراجات میں کمی اور پانی کی قلت پر قابو پانے میں مدد مل رہی ہے۔

گرین پاکستان انیشیٹو کے تحت جاری ان سرگرمیوں سے وادی دشت میں زرعی پیداوار بڑھانے اور مقامی کسانوں کے لیے معاشی مواقع پیدا کرنے کی توقع ہے۔