مواد پر جائیں

کوئٹہ 16°C فجر 5:24 ظہر 12:16 عصر 4:09 مغرب 5:46 عشاء 7:07
آج کا ای پیپر ⁦28⁩ اکتوبر ⁦2026⁩ پڑھیں
پاکستان

ریاست مخالف بیان کے بعد فضل الرحمان کی عزت نہیں رہی، وزیر داخلہ محسن نقوی

ایران دفاعی معاہدہ کرنے نہیں گئے تھے، دورہ وزیراعظم کے خصوصی ٹاسک پر کیا، وزیر داخلہ کی وضاحت؛ اپوزیشن کا احتجاج۔

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سینیٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ مولانا فضل الرحمان کا احترام کرتے تھے، لیکن ان کے بقول ریاست مخالف بیان کے بعد یہ احترام ختم ہوگیا ہے۔

ریاست مخالف بیان کے بعد فضل الرحمان کی عزت نہیں رہی، وزیر داخلہ محسن نقوی

محسن نقوی نے کہا کہ ان کے دورۂ ایران سے متعلق مہم چلائی جارہی ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ وفد دفاعی معاہدہ کرنے نہیں بلکہ موجودہ بحران کے سلسلے میں ایران گیا تھا اور انہیں وزیراعظم نے خصوصی ٹاسک دیا تھا۔

وزیر دفاع کو دورے سے متعلق علم نہ ہونے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ بات چیت دفاعی معاہدے سے متعلق نہیں تھی۔

محسن نقوی نے الزام عائد کیا کہ جے یو آئی کو حکومت میں حصہ ملے تو سب درست ہوتا ہے، لیکن کردار نہ ملنے پر مخالفت شروع ہوجاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تنقید کرنے والوں کو جواب سننے کا حوصلہ بھی رکھنا چاہیے۔

جے یو آئی کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے وزیر داخلہ کے الفاظ پر اعتراض کیا۔ خطاب کے دوران اپوزیشن نے احتجاج بھی کیا۔