دوحہ: وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے ورلڈ انویسٹمنٹ فورم کی سربراہ نان لی کولنز سے ملاقات کی، جس میں علاقائی صورتحال، عالمی معاشی چیلنجز اور اقتصادی تعاون بڑھانے کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
روزنامہ عسکر کی رپورٹ کے مطابق ملاقات میں علاقائی تعاون کے فروغ میں پاکستان کے کردار اور بدلتے عالمی حالات میں معاشی روابط مضبوط بنانے کی اہمیت پر گفتگو ہوئی۔
دونوں جانب سے علاقائی رابطے بہتر بنانے، اقتصادی تعاون کو وسعت دینے اور مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے باہمی رابطہ کاری بڑھانے سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔
ملاقات میں علاقائی شراکت داری اور پائیدار ترقی کے لیے مشترکہ اقدامات کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔