اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا، جس کے بعد پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 44 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 316 روپے 15 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 31 روپے 5 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 354 روپے 35 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
حکومت کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے باعث کیا گیا ہے، جبکہ نئی قیمتوں کا اطلاق 20 جولائی تک ہوگا۔
وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے گزشتہ روز اعلان کیا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا اختیار اوگرا کو دے دیا گیا ہے، جو عالمی مارکیٹ کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں کا تعین کرے گی۔