بریکنگ نیوز: کوئٹہ میں جاری بڑا ڈیڈ لاک ختم، حکومتی وفد اور دھرنا کمیٹی کے درمیان تاریخی معاہدہ طے پا گیا
بریکنگ نیوز: کوئٹہ میں جاری بڑا ڈیڈ لاک ختم، حکومتی وفد اور دھرنا کمیٹی کے درمیان تاریخی معاہدہ طے پا گیا
کوئٹہ: حکومتِ بلوچستان اور زیارت شہداء کمیٹی کے درمیان کئی روز سے جاری ڈیڈ لاک بالآخر ختم ہو گیا، دونوں فریقین کے مابین مذاکرات انتہائی کامیاب رہے جس کے بعد ایک باقاعدہ تحریری معاہدے پر دستخط کر دیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق، حکومتی کمیٹی اور دھرنا انتظامیہ کے درمیان ہونے والے آخری دور کے مذاکرات میں انتہائی اہم پیش رفت ہوئی، جہاں دونوں جانب سے تمام تصفیہ طلب امور پر اتفاق رائے کے بعد معاہدہ فائنل کیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس معاہدے کی تمام تر تفصیلات سے میڈیا اور عوام کو بہت جلد آگاہ کیا جائے گا۔
معاہدے پر دستخط کی عملداری مکمل ہونے کے بعد حکومتی وفد اور دھرنا کمیٹی کے مرکزی نمائندے مشترکہ طور پر دھرنا گاہ پہنچ رہے ہیں، جہاں وہ دھرنے کے شرکاء کے سامنے اس معاہدے کا باضابطہ اعلان کریں گے اور احتجاج ختم کرنے سمیت آئندہ کے لائحہ عمل کا پورا شیڈول سامنے رکھیں گے۔
