Tameerewatan
tameerewatan

بلوچستان میں آٹے کا قحط؟ قیمتیں دگنی ہونے کے خدشے

 بلوچستان میں گندم کی قلت کے باعث آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے، جس پر شہریوں اور عوامی حلقوں میں تشویش پائی جا رہی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ گندم بحران، ذخیرہ اندوزی اور آٹے کی قیمتوں میں اضافے کی وجوہات جاننے کے لیے شفاف اور غیر جانبدار تحقیقات کی ضرورت ہے۔ عوامی حلقوں نے الزام عائد کیا ہے کہ بعض بااثر عناصر، فلور مل مالکان اور ڈیلرز کے ممکنہ کردار کا بھی جائزہ لیا جانا چاہیے۔

شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اگر کسی سرکاری عہدیدار، وزیر یا بااثر شخصیت کا بحران میں کردار ثابت ہو تو قانون کے مطابق بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے۔

عوامی حلقوں نے وفاقی و صوبائی حکومت، متعلقہ اداروں اور احتسابی حکام سے اپیل کی ہے کہ گندم کی قلت، ذخیرہ اندوزی، ناجائز منافع خوری اور ممکنہ بے ضابطگیوں کی فوری تحقیقات کی جائیں تاکہ عوام کو مصنوعی مہنگائی سے ریلیف مل سکے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More