Tameerewatan
tameerewatan

لسبیلہ ڈویژن کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری، لسبیلہ، حب اور آواران نئے ڈویژن میں شامل

کوئٹہ: حکومت بلوچستان نے لسبیلہ ڈویژن کے قیام کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے تحت صوبے میں ایک نئے انتظامی ڈویژن کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق لسبیلہ ڈویژن میں اضلاع لسبیلہ، حب اور آواران شامل ہوں گے، جبکہ نئے ڈویژن کا ہیڈکوارٹر ضلع لسبیلہ میں قائم کیا گیا ہے۔

حکومت نے انتظامی حدود میں ردوبدل کرتے ہوئے سب تحصیل سارونہ کو ضلع خضدار سے الگ کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سب تحصیل سارونہ کی دو یونین کونسلوں کو دو مختلف اضلاع میں شامل کیا گیا ہے، جن میں ایک یونین کونسل کو ضلع لسبیلہ اور دوسری یونین کونسل کو ضلع حب کا حصہ بنا دیا گیا ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق اس انتظامی تبدیلی کا مقصد بہتر طرزِ حکمرانی، عوام کو سرکاری خدمات کی مؤثر فراہمی، انتظامی امور میں بہتری اور ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کو مزید مؤثر بنانا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More