Tameerewatan
tameerewatan

بجلی کے شعبے میں بڑی خوشخبری، ورلڈ بینک نے اربوں روپے کی فنڈنگ دے دی

بجلی کے شعبے میں بڑی خوشخبری، ورلڈ بینک نے اربوں روپے کی فنڈنگ دے دی

عالمی بینک نے پاکستان کے توانائی کے شعبے کی بہتری کے لیے 37 کروڑ 59 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دے دی ہے۔ یہ فنڈنگ 10 سالہ توانائی پروگرام کے پہلے مرحلے کے تحت فراہم کی جائے گی۔

عالمی بینک کے اعلامیے کے مطابق مالی معاونت بجلی کی ترسیل کے نظام کو جدید بنانے اور قومی پاور گرڈ کی استعداد بڑھانے پر خرچ کی جائے گی، جس سے بجلی کی فراہمی مزید مستحکم ہوگی اور لوڈشیڈنگ میں کمی لانے میں مدد ملے گی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ منصوبے کے تحت 640 میگاواٹ ونڈ پاور قومی گرڈ میں شامل کی جائے گی، جس سے قابلِ تجدید توانائی کے فروغ، بجلی کی لاگت میں کمی اور گھریلو، صنعتی و تجارتی صارفین کو بہتر بجلی کی فراہمی ممکن ہو سکے گی۔

عالمی بینک کے مطابق اس منصوبے کے ذریعے بجلی کے نظام کو موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کے مقابلے میں زیادہ محفوظ بنایا جائے گا، جبکہ ہر سال تقریباً 8 لاکھ 32 ہزار ٹن کاربن کے اخراج میں کمی بھی متوقع ہے۔

اعلامیے کے مطابق یہ منصوبہ حکومت پاکستان کی پاور سیکٹر اصلاحات کو تقویت دینے کے ساتھ ساتھ بجلی کی ترسیل کے نظام کو مزید مؤثر اور قابلِ اعتماد بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More