Tameerewatan
tameerewatan

بزرگوں کے مذاکرات کے بعد مسلح افراد نے 9 مغوی رہا کر دیے

بزرگوں کے مذاکرات کے بعد مسلح افراد نے 9 مغوی رہا کر دیے

کوئٹہ: ہنہ اوڑک کے علاقے کلی ببری سے اغوا کیے گئے 9 افراد کو مسلح افراد نے رہا کر دیا۔

ذرائع کے مطابق مغویوں کی رہائی کے لیے گزشتہ روز علاقے کے بزرگوں اور معتبرین پر مشتمل ایک وفد پہاڑی علاقے میں مسلح افراد سے مذاکرات کے لیے گیا تھا، جہاں فریقین کے درمیان بات چیت کے بعد رہائی پر اتفاق ہوا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آج مغرب کے وقت مسلح افراد، جنہوں نے خود کو ٹی ٹی پی سے وابستہ قرار دیا، نے تمام 9 مغوی افراد کو رہا کر دیا۔

تاحال حکومتی یا سیکیورٹی حکام کی جانب سے اس پیش رفت پر کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا، جبکہ مغویوں کی رہائی اور دیگر تفصیلات کا سرکاری طور پر انتظار کیا جا رہا ہے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More