Tameerewatan
tameerewatan

وزیراعظم ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے، امن و امان پر اعلیٰ سطحی اجلاس آج ہوگا

کوئٹہ: وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ سرکاری دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے ہیں۔ ان کے ہمراہ وفاقی کابینہ کے اہم ارکان بھی موجود ہیں۔

سرکاری ذرائع کے مطابق وزیراعظم اپنے دورے کے دوران اپیکس کمیٹی کے اہم اجلاس کی صدارت کریں گے، جس میں بلوچستان میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات، امن و امان کی مجموعی صورتحال اور سیکیورٹی اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔

اجلاس میں صوبے میں امن کے قیام، دہشت گردی کے خلاف جاری کارروائیوں اور آئندہ کی حکمت عملی کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سانحہ ہنہ اوڑک کے شہدا کے لواحقین سے بھی ملاقات کریں گے، جو گزشتہ کئی روز سے احتجاجی دھرنے پر موجود ہیں۔ وزیراعظم لواحقین سے اظہارِ تعزیت کریں گے، ان کے مسائل سنیں گے اور حکومتی اقدامات سے بھی آگاہ کریں گے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More