Tameerewatan
tameerewatan

کوئٹہ میں بدترین ٹریفک جام، شہری گھنٹوں سڑکوں پر محصور

کوئٹہ میں بدترین ٹریفک جام، شہری گھنٹوں سڑکوں پر محصور

کوئٹہ میں جاری احتجاجی دھرنوں کے باعث صوبائی دارالحکومت میں ٹریفک کا نظام مکمل طور پر درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے، جس نے پورے شہر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

حالات اس وقت انتہائی سنگین ہو چکے ہیں کیونکہ دھرنے کے باعث ایئرپورٹ روڈ ہر قسم کی آمد و رفت کے لیے بند ہے۔ اس بندش کے نتیجے میں:سمنگلی روڈ، اسپینی روڈ، مغربی بائی پاس اور نیو سبزل روڈ سمیت شہر کی تمام متبادل اور اہم شاہراہوں پر گاڑیوں کی میلوں طویل قطاریں لگ گئی ہیں۔

شہری کئی گھنٹوں سے گاڑیوں میں محصور ہیں اور تپتی دھوپ و شدید گرمی کے باعث ٹریفک میں پھنسے معصوم بچوں، خواتین اور بزرگوں کا حال بے حال ہو چکا ہے۔ طویل انتظار نے شہریوں کی مشکلات کو کئی گنا بڑھا دیا ہے۔

اس بدترین جام کے باعث سرکاری و نجی ملازمین، کاروباری افراد اور طلبہ اپنے دفاتر، کاروباری مراکز اور تعلیمی اداروں تک پہنچنے سے بالکل قاصر ہیں، جس سے شہر کا تمام کاروباری اور تعلیمی نظام ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے۔

 سب سے افسوسناک صورتحال یہ ہے کہ اس بدترین ٹریفک جام میں کئی ایمبولینسز بھی پھنسی ہوئی ہیں، جس کی وجہ سے شدید بیمار مریضوں کو وقت پر اسپتال پہنچانے میں سخت دشواری کا سامنا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More