کوئٹہ شہر میں دوسرا دھرنا شروع، ائیرپورٹ روڈ بی اے مال کے دھرنے کے بعد کوئلہ پاٹک پر دوسرا دھرنا شروع ہوگیا
کوئٹہ شہر میں دوسرا دھرنا شروع، ائیرپورٹ روڈ بی اے مال کے دھرنے کے بعد کوئلہ پاٹک پر دوسرا دھرنا شروع ہوگیا
کوئٹہ: سانحہ زیارت میں شہید ہونے والے 17 پولیس اہلکاروں کے لواحقین نے شہدا کی میتوں کے ہمراہ کوئلہ پھاٹک پر احتجاجی دھرنا دے دیا، جس کے باعث شہر میں دوسرا بڑا دھرنا شروع ہو گیا۔
دھرنے کے باعث سمنگلی روڈ سے شہر کی جانب آنے والا ٹریفک مکمل طور پر بند ہو گیا، جبکہ شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
دوسری جانب سانحہ ہنہ اوڑک کے شہدا کے لواحقین بھی ایئرپورٹ روڈ پر آج مسلسل پانچویں روز دھرنے پر موجود ہیں۔ لواحقین کا مطالبہ ہے کہ ذمہ داروں کے خلاف مؤثر کارروائی اور انصاف کی فراہمی تک احتجاج جاری رکھا جائے گا۔
احتجاج کے باعث سانحہ ہنہ اوڑک کے شہدا کی تدفین بھی تاحال نہیں ہو سکی، جبکہ شہر میں دو مقامات پر جاری دھرنوں کے سبب معمولاتِ زندگی شدید متاثر ہو گئے ہیں