Tameerewatan
tameerewatan

کوئٹہ والوں کے لیے بڑی خوشخبری

کوئٹہ والوں کے لیے بڑی خوشخبری

کوئٹہ کے باسیوں کو سستی اور آرام دہ سفری سہولت فراہم کرنے کے لیے سریاب ریلوے اسٹیشن سے کچلاک تک ‘پیپلز ٹرین سروس’ کے آغاز کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہیں۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ اس اہم منصوبے کے لیے نئی اور جدید بوگیوں کا ماڈل مکمل طور پر تیار کر لیا گیا ہے اور یہ بوگیاں بہت جلد کوئٹہ پہنچ جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق حکومتِ بلوچستان کے تعاون سے شروع کیے جانے والے اس منصوبے کا باقاعدہ افتتاح جلد متوقع ہے۔ نئی بوگیوں کی کوئٹہ آمد کے فوراً بعد ایک شاندار افتتاحی تقریب منعقد کی جائے گی، جس کے ساتھ ہی ٹرین کو باقاعدہ طور پر عوام کے لیے چلا دیا جائے گا۔

ریلوے حکام نے امید ظاہر کی ہے کہ اس ٹرین سروس کے شروع ہونے سے نہ صرف کوئٹہ بلکہ اس کے نواحی علاقوں کے شہریوں کو بھی ایک محفوظ، معیاری اور سستا سفری متبادل میسر آئے گا۔ خاص طور پر وہ ملازمین اور طلبہ جو روزانہ سریاب سے کچلاک کے درمیان سفر کرتے ہیں، انہیں اس منصوبے سے بہت بڑی راحت ملے گی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More