Tameerewatan
tameerewatan

دکی، کوئلہ کان میں زہریلی گیس کا دھماکہ

دکی، کوئلہ کان میں زہریلی گیس کا دھماکہ

دکی: بلوچستان کے ضلع دکی میں کوئلہ کان کے اندر دل دہلا دینے والا حادثہ پیش آیا ہے، جہاں زیرِ زمین اچانک زہریلی گیس بھر جانے سے دم گھٹنے کے باعث 2 کان کن جاں بحق جبکہ 4 بے ہوش ہو گئے۔

پولیس کے مطابق یہ المناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب مزدور کان کے اندر معمول کے مطابق کام میں مصروف تھے۔ اسی دوران زہریلی گیس کی شدّت بڑھنے سے محبت اللہ اور روزی محمد موقع پر ہی دم توڑ گئے، جبکہ ان کے 4 ساتھی شدید بے ہوشی کی حالت میں چلے گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیموں نے فوری ریسکیو آپریشن کر کے تمام افراد کو باہر نکالا اور ہسپتال منتقل کیا۔ ضابطے کی کارروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کر دی گئی ہیں اور انتظامیہ نے حادثے کی مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More