Tameerewatan
tameerewatan

آئین پر سب سے بڑا حملہ؟ فردِ واحد کو دیے گئے غیر معمولی اختیارات پر مولانا فضل الرحمان پھٹ پڑے

آئین پر سب سے بڑا حملہ؟ فردِ واحد کو دیے گئے غیر معمولی اختیارات پر مولانا فضل الرحمان پھٹ پڑے

پشاور میں جے یو آئی (ف) کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے واضح کیا ہے کہ کسی ایک شخص کی خاطر پارلیمنٹ کے بنیادی اختیارات پر معاہدا یا سمجھوتا قبول نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ اگرچہ فوج ملک کی ایک مضبوط اور قابلِ فخر دفاعی قوت ہے، لیکن سیاست میں اس کی کسی بھی قسم کی مداخلت کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے حالیہ قانون سازی پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ قدم آئینِ پاکستان کی روح کے منافی ہے، جس کے ذریعے وزیراعظم اور پارلیمنٹ کے اختیارات ایک فردِ واحد کو سونپ دیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ کسی منصب یا عہدے کے خلاف نہیں، لیکن جو اختیارات آئینی طور پر پارلیمنٹ کے پاس ہیں، انہیں کسی صورت منتقل نہیں ہونا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ سپہ سالار سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ طرزِ حکمرانی اور منصب کی ذمہ داریوں میں سیرتِ طیبہ ﷺ سے رہنمائی حاصل کی جائے کیونکہ اب رویوں میں تبدیلی ناگزیر ہے۔

انہوں نے ملک میں گرتی ہوئی امن و امان کی صورتحال، بالخصوص بنوں اور لکی مروت میں پولیس کے چین آف کمانڈ کے فلج ہونے پر تشویش کا اظہار کیا۔ مولانا فضل الرحمان کے مطابق صوبوں میں انتظامی رٹ ختم ہو چکی ہے، لہٰذا حکمرانوں کو اب محض بیانات دینے کے بجائے زمینی حقائق کا سامنا کرنا ہو گا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More