کھڈکوچہ میں اچانک ایسا کیا ہو گیا؟ فورسز نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا
مستونگ: سیکیورٹی خدشات اور امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر تحصیل کھڈکوچہ اور اس کے ملحقہ علاقوں میں غیر معینہ مدت کے لیے کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ حکومت بلوچستان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق کرفیو کا اطلاق اتوار 23 اگست کی صبح 7 بجے سے تاحکمِ ثانی جاری رہے گا۔
اس دوران شہریوں کی عمومی نقل و حرکت، سڑکوں پر آمدورفت اور بازاروں میں کاروبار پر مکمل پابندی رہے گی۔ ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پورے علاقے میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کرتے ہوئے اضافی نفری تعینات کر دی ہے۔ حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گھروں تک محدود رہیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کریں، جبکہ کرفیو کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا انتباہ جاری کیا گیا ہے۔