Tameerewatan
tameerewatan

قلات شاہراہ پر خونی ڈرامہ، سڑک پر ناکہ لگائے مسلح افراد کی اندھا دھند فائرنگ، خاتون جان بحق

قلات شاہراہ پر خونی ڈرامہ، سڑک پر ناکہ لگائے مسلح افراد کی اندھا دھند فائرنگ، خاتون جان بحق

قلات کے علاقے کھڈکوچہ کے مقام پر کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ ایک بچہ اور ایک شخص زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق ژوب سے آنے والی ایک گاڑی جب کھڈکوچہ کے قریب پہنچی تو مبینہ طور پر مسلح افراد نے سڑک پر ناکہ لگا رکھا تھا اور گاڑی کو روکنے کا اشارہ کیا۔ ڈرائیور خوف کے باعث گاڑی نہ روک سکا، جس پر مسلح افراد نے گاڑی پر فائرنگ کردی۔

فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی میں سوار خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں جبکہ ایک معصوم بچہ اور ایک شخص زخمی ہوگئے۔ واقعے کے بعد مقامی افراد نے زخمیوں اور جاں بحق خاتون کو سول اسپتال قلات منتقل کیا۔

اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت میں مزید علاج کے لیے کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More