Tameerewatan
tameerewatan

حج 2027 پر بڑا دھماکہ، ایجنٹوں کا کھیل ختم، وزارت نے سب کو حیران کر دیا

حج 2027 پر بڑا دھماکہ، ایجنٹوں کا کھیل ختم، وزارت نے سب کو حیران کر دیا

اسلام آباد: وزارتِ مذہبی امور نے پرائیویٹ حج اسکیم 2027 کے لیے عازمین سے واجبات کی وصولی کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ اس بار جعل سازی اور فراڈ کا خاتمہ کرنے کے لیے تمام تر مالی معاملات اور بکنگ کو صرف اور صرف “پاک حج ایپ” اور “حج پورٹل” کے ساتھ مشروط کر دیا گیا ہے۔

وزارت کے ترجمان کے مطابق، نیشنل آئی ٹی بورڈ کے تیار کردہ ڈیجیٹل سسٹم کے ذریعے عازمین گھر بیٹھے اپنی پسند کی مجاز حج آرگنائزر کمپنی اور پیکیج کا انتخاب کرنے کے ساتھ ساتھ رقم کی ادائیگی بھی کر سکتے ہیں۔ ترجمان نے واضح الفاظ میں خبردار کیا ہے کہ کسی بھی پرائیویٹ کمپنی، ایجنٹ یا فرد کو براہِ راست نقد رقم یا چیک دینے کی بالکل اجازت نہیں ہے۔ اگر کوئی شخص غیر مجاز ذرائع سے کسی کو رقم ادا کرتا ہے تو وہ اپنے نقصان کا خود ذمہ دار ہو گا۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ اس ڈیجیٹل نظام کا مقصد عازمین کو فراڈ سے بچانا اور پورے عمل کو مکمل طور پر شفاف اور وزارت کی براہِ راست نگرانی میں لانا ہے۔ اس وقت پورٹل پر نئی رجسٹریشن کا عمل بھی جاری ہے۔ یاد رہے کہ امسال پرائیویٹ حج اسکیم کے لیے کل کوٹہ 71 ہزار 696 مقرر کیا گیا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More