Tameerewatan
tameerewatan

کاروباری دنیا سے بڑی خوشخبری

کاروباری دنیا سے بڑی خوشخبری

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دن بھر کی کشمکش اور شدید اتار چڑھاؤ کے بعد بالآخر مارکیٹ مثبت زون میں بند ہو گئی۔

کاروبار کے دوران بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس تقریباً ایک ہزار پوائنٹس کی حد میں اوپر نیچے ہوتا رہا، تاہم آخری سیشن میں خریداری کے رجحان کی بدولت انڈیکس 464 پوائنٹس سنبھل کر 1 لاکھ 80 ہزار 311 کی سطح پر بند ہوا۔

مارکیٹ میں تجارتی سرگرمیاں تیز رہیں اور مجموعی طور پر 32 ارب روپے مالیت کے 74 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے۔ اس بہتری کے نتیجے میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں 35 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس سے حصص کی کل مالیت بڑھ کر 20 ہزار 177 ارب روپے تک پہنچ گئی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More