Tameerewatan
tameerewatan

تیل کی قیمتوں کے حوال سے عالمی منڈی سے آ گئی ایسی خبر جس کا سب کو انتظار تھا

تیل کی قیمتوں  کے حوال سے عالمی منڈی سے آ گئی ایسی خبر جس کا سب کو انتظار تھا

نیویارک: عالمی مارکیٹ میں مسلسل اضافے کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت میں 1.29 ڈالر فی بیرل کمی ہوئی، جس کے بعد یہ 87.69 ڈالر فی بیرل پر آگئی۔ جبکہ امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) کی قیمت بھی 1.30 ڈالر کمی کے بعد 81.97 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی۔

ماہرین کے مطابق خام تیل کی قیمتوں میں کمی کی بڑی وجہ 2026 کے لیے عالمی سطح پر تیل کی طلب کے اندازوں میں کمی ہے۔ اوپیک نے اپنی ماہانہ آئل مارکیٹ رپورٹ میں 2026 کے دوران عالمی تیل کی طلب میں اضافے کا تخمینہ کم کرکے 5 لاکھ 80 ہزار بیرل یومیہ کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایران سے متعلق کشیدگی اور عالمی سطح پر پیدا ہونے والی غیر یقینی صورتحال نے تیل کی طلب اور مارکیٹ کے رجحانات کو متاثر کیا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More