کوئٹہ سمیت متعدد اضلاع کی گیس سپلائی اچانک کیوں بند ہو گئی؟
کوئٹہ: بولان کے علاقے میں 18 انچ قطر کی اہم گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے نشانہ بنائے جانے کے بعد بلوچستان کے مختلف اضلاع میں گیس کا شدید بحران پیدا ہو گیا ہے۔
حملے کے نتیجے میں کولپور، مچھ، مستونگ، قلات، پشین اور زیارت سمیت متعدد علاقوں کو گیس کی فراہمی مکمل معطل ہو چکی ہے، جبکہ کوئٹہ شہر میں بھی پریشر انتہائی کم ہو گیا۔ سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) حکام کے مطابق کوئٹہ کو مکمل کٹ آف سے بچانے کے لیے 12 انچ کی متبادل لائن سے سپلائی دی جا رہی ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی کلیئرنس ملتے ہی فنی ٹیموں کو متاثرہ مقام پر روانہ کر کے مرمتی کام کا آغاز کر دیا جائے گا۔