پاکستان اسٹاک مارکیٹ کریش ہوگئی
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز بھی شدید مندی کا رجحان برقرار رہا، جہاں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز آغاز ہی سے فروخت کے دباؤ کے باعث سرمایہ کار محتاط دکھائی دیے۔
ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 2,200 سے زائد پوائنٹس کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد انڈیکس گر کر ایک لاکھ 76 ہزار 553 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔
مارکیٹ میں مسلسل گراوٹ کے باعث سرمایہ کاروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی، جبکہ مختلف شعبوں کے حصص فروخت کے دباؤ کا شکار رہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی دیکھی گئی تھی، جب کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 2,314 پوائنٹس کمی کے بعد ایک لاکھ 79 ہزار 927 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔