Tameerewatan
tameerewatan

وزیر اعلیٰ بلوچستان کا بڑا اقدام، شہید کے خاندان سے کیا گیا تاریخی وعدہ سچ کر دکھایا

وزیر اعلیٰ بلوچستان کا بڑا اقدام، شہید کے خاندان سے کیا گیا تاریخی وعدہ سچ کر دکھایا

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے شہید ملک شینگل خان ترین کے خاندان سے کیا گیا اپنا وعدہ پورا کر دیا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ہرنائی کے ضلعی صدر یاسین خان ترین کی مسلسل کوششوں اور خصوصی دلچسپی کے نتیجے میں، وزیر اعلیٰ نے شہید کے فرزند جنید خان اور بھائی ملک اجمل خان کو محکمہ زراعت میں ملازمت کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ میر سرفراز بگٹی نے خود دونوں امیدواروں کو ان کے تقرری آرڈرز (Appointment Orders) پیش کیے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ شہداء کے اہل خانہ کی فلاح و بہبود اور ان کی کفالت حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت ہر مشکل گھڑی میں شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے اور انہیں کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More