شہر میں اچانک حملہ اور تباہی، خاران کی سیکیورٹی عمارتیں نشانہ، خوف و ہراس پھیل گیا
رات کی تاریکی میں مسلح افراد کے ایک بڑے گروہ نے شہر پر حملہ کرتے ہوئے سٹی پولیس اسٹیشن اور انسدادِ دہشت گردی فورس (سی ٹی ڈی) کے دفتر کو شدید نشانہ بنایا ہے۔
ذرائع کے مطابق نامعلوم مسلح عناصر نے اچانک شہر میں داخل ہو کر پولیس اسٹیشن کو گھیرے میں لیا اور ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں کو قابو کرنے کے بعد تھانے کے تمام ریکارڈ اور عمارت کے مختلف حصوں کو آگ لگا دی۔ اس دوران سی ٹی ڈی کے دفتر پر بھی دھاوا بولا گیا، جس کے نتیجے میں عمارت کو شدید نقصان پہنچا۔
علاقے میں تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک مسلسل فائرنگ اور دھماکوں کے شدید دھماکوں سے سنسنی پھیلی رہی۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فوری جوابی کارروائی کے بعد اب صورتحال مکمل طور پر قابو میں ہے اور فورسز کی جانب سے علاقے میں سرچ و کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔