کیفے کے باہر دھماکے سے پورا علاقہ دہل گیا 21 افراد زخمی
ماسکو: روس کے دارالحکومت کے وسطی علاقے میں واقع ایک کیفے کے باہر خوفناک دھماکہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق اور شدید زخمی ہو گئے ہیں۔
روسی حکام کے مطابق یہ حادثہ گھریلو ساختہ دھماکہ خیز مواد کے پھٹنے سے پیش آیا۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق ایک خاتون بارودی مواد لے کر ریستوران کے اندر داخل ہونے کی کوشش کر رہی تھی، تاہم وہاں موجود سیکیورٹی گارڈ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسے باہر ہی روک دیا۔ سیکیورٹی گارڈ کی مزاحمت کے دوران بارودی مواد میں دھماکہ ہو گیا۔
اس افسوسناک واقعے میں بم لانے والی خاتون، سیکیورٹی گارڈ اور قریب موجود ایک شہری جان کی بازی ہار گئے۔ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، تاہم ابھی تک کسی تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔