Tameerewatan
tameerewatan

سورینج کی کوئلہ کان میں ہولناک دھماکہ: زہریلی گیس بھرنے سے درجنوں مزدور پھنس گئے

سورینج کی کوئلہ کان میں ہولناک دھماکہ: زہریلی گیس بھرنے سے درجنوں مزدور پھنس گئے

 کوئٹہ کے نواحی علاقے سورینج میں واقع سردار عثمان لیز کی کوئلہ کان اچانک گہرے سانحے کا مرکز بن گئی۔ معمول کے مطابق درجنوں کان کن زمین کی گہرائی میں رزقِ حلال کی تلاش میں مصروف تھے کہ زہریلی گیس بھرنے کے باعث دم گھٹنے والا ہولناک دھماکہ ہو گیا، جس نے 25 سے زائد مزدوروں کو لمحوں میں زیرِ زمین قید کر دیا۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پی ڈی ایم اے اور مائنز ریسکیو کی ٹیمیں ہنگامی بنیادوں پر موقع پر پہنچ گئیں اور تاریک سرنگوں میں زندگی کی تلاش کا آپریشن شروع کر دیا۔ امدادی اہلکاروں نے تمام تر خطرات کے باوجود 3 کان کنوں کو معجزانہ طور پر زندہ باہر نکال لیا ہے، تاہم 22 سے زائد مزدور اب بھی زندگی اور موت کے درمیان معلق ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کان کے اندر حالات انتہائی نازک ہیں اور بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ حکام کے مطابق پھنسے ہوئے کان کنوں تک جلد سے جلد پہنچنے کے لیے تمامتر دستیاب جدید وسائل اور بھاری مشینری استعمال کی جا رہی ہے تاکہ ان کی قیمتی جانیں بچائی جا سکیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More