Tameerewatan
tameerewatan

کیا یہ سوچی سمجھی سازش تھی؟ پہلے گاڑیاں جلائیں، پھر بچانے آنے والوں کو زبردستی اٹھا لیا گیا

کیا یہ سوچی سمجھی سازش تھی؟ پہلے گاڑیاں جلائیں، پھر بچانے آنے والوں کو زبردستی اٹھا لیا گیا

دالبندین کے علاقے نوکچا میں سنسنی خیز اور تشویشناک واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں مسلح افراد نے دو روز قبل نذرِ آتش کی گئی گاڑیوں کا ملبہ اٹھانے کے لیے پہنچنے والے پانچ افراد  کو اغوا کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق دو دن قبل نوکچا کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے پانچ بوزرز اور ٹریلرز کو آگ لگا کر تباہ کر دیا تھا۔ اس واقعے کے بعد جب گاڑیوں کے مالکان اور ان کے دیگر ساتھی تباہ شدہ گاڑیوں کا ملبہ سمیٹنے کے لیے موقع پر پہنچے تو وہاں موجود مسلح افراد نے انہیں یرغمال بنا لیا اور زبردستی اپنے ساتھ لے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مغویوں میں گاڑیوں کے مالکان بھی شامل ہیں، تاہم ان کی شناخت اور موجودہ لوکیشن کے بارے میں ابھی تک حتمی معلومات حاصل نہیں ہو سکی ہیں۔ اس اچانک پیش آنے والے واقعے کے بعد پورے علاقے میں شدید خوف و ہراس اور تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے، جبکہ متعلقہ سیکیورٹی اداروں نے مغوی افراد کی محفوظ بازیابی کے لیے کارروائیوں کا آغاز کر دیا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More