فلور ملز کے لیے سخت احکامات جاری، آٹے اور گندم کا نیا نرخ نامہ نافذ، جانیں تازہ ترین ریٹ
خیبرپختونخوا حکومت نے آٹے اور گندم کی نئی سرکاری قیمتوں کا اعلان کردیا ہے، جس کے مطابق 20 کلو آٹے کی ایکس مل قیمت 2500 روپے جبکہ ریٹیل قیمت 2520 روپے مقرر کی گئی ہے۔
محکمہ خوراک کے مطابق صوبے کی فلور ملز کو روزانہ 2 ہزار میٹرک ٹن گندم فراہم کی جائے گی اور نئی قیمتوں پر فوری عملدرآمد کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق گندم کی سرکاری اجرا قیمت 100 کلو کے حساب سے 11 ہزار 200 روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ فلور ملز کو گندم کی فراہمی نئی قیمتوں کے مطابق جاری رہے گی۔
فوڈ ڈائریکٹوریٹ نے گندم کوٹہ ریلیز 2026 کا اعلامیہ جاری کرتے ہوئے تمام فلور ملز کو ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کردی ہے۔