Tameerewatan
tameerewatan

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی؟

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی؟

اسلام آباد: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے بعد پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان بڑھ گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کے نرخوں میں تقریباً 5 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد اوگرا عالمی قیمتوں کے تناسب سے نئی قیمتوں کا تعین کرے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ کیا گیا تھا، جس میں پیٹرول 24 روپے جبکہ ڈیزل 60 روپے سے زائد مہنگا ہوا تھا۔

حکومت نے قیمتوں میں اضافے کی وجہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں اور درآمدی لاگت میں اضافے کو قرار دیا تھا۔

دوسری جانب آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر ردوبدل کے مجوزہ نظام پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے سپلائی چین اور کاروباری منصوبہ بندی متاثر ہو سکتی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More