بدھ کو عام تعطیل کا اعلان
کراچی: سندھ حکومت نے صوفی شاعر حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی کے عرس کے موقع پر 29 جولائی بروز بدھ صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ حکومت کے تمام سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے 29 جولائی کو بند رہیں گے۔
حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی کا عرس بھٹ شاہ میں عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا، جس میں سندھ بھر سے بڑی تعداد میں زائرین کی شرکت متوقع ہے۔