Tameerewatan
tameerewatan

بلوچستان حکومت کا بڑا بریک تھرو،سرکاری ملازمین ہوشیار

بلوچستان حکومت کا بڑا بریک تھرو،سرکاری ملازمین ہوشیار

کوئٹہ: حکومتِ بلوچستان کے محکمہ خزانہ نے صوبائی سرکاری ملازمین کے لیے وفاق کی طرز پر نیا بنیادی پے اسکیل 2026 اور نئے الاؤنسز نافذ کرنے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

محکمہ خزانہ کی جانب سے سیکرٹری خزانہ محمد جہانگیر کاکڑ کی ہدایت پر جاری اعلامیے کے مطابق، نئے پے اسکیل کا اطلاق گریڈ 1 سے 22 تک کے تمام صوبائی سول سرونٹس پر یکم جولائی 2026 سے ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 2022 کا 15 فیصد اور 2025 کا 10 فیصد ایڈہاک ریلیف الاؤنس ختم کر کے بنیادی تنخواہوں میں ضم کر دیا گیا ہے، جبکہ 30 جون 2026 کی بنیادی تنخواہ کی بنیاد پر نئی تنخواہیں مقرر کی جائیں گی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تمام ملازمین کو نئے بنیادی پے اسکیل پر 7 فیصد نیا ایڈہاک ریلیف الاؤنس بھی دیا جائے گا، جو انکم ٹیکس کے دائرے میں ہوگا اور رخصت (LPR) کے دوران بھی قابلِ ادائیگی رہے گا، تاہم اسے پنشن، گریجویٹی یا ہاؤس رینٹ کی مد میں شمار نہیں کیا جائے گا۔

محکمہ خزانہ نے تمام محکموں کو ہدایت کی ہے کہ ملازمین سے 30 روز کے اندر پرانے یا نئے پے اسکیل کے انتخاب کا تحریری فارم حاصل کیا جائے۔ مقررہ مدت میں انتخاب نہ کرنے والے ملازمین کو خودکار طور پر نئے پے اسکیل 2026 میں شامل تصور کیا جائے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نئے پے اسکیل پر عملدرآمد کے دوران پیدا ہونے والے مسائل کے حل کے لیے محکمہ خزانہ میں ایک اعلیٰ سطحی انوملی کمیٹی بھی قائم کر دی گئی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More