ڈاکٹر مالک بلوچ کا اسلام آباد کے حکمرانوں کو سخت اور واضح پیغام
کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے بلوچستان میں ممکنہ آپریشن سے متعلق خبروں اور اسلام آباد میں ہونے والی ملاقاتوں کے حوالے سے گردش کرنے والے پروپیگنڈے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی طاقت کے استعمال کی مخالف ہے۔
جاری بیان میں نیشنل پارٹی نے واضح کیا کہ اسلام آباد میں ہونے والی ملاقاتوں سے متعلق گمراہ کن اطلاعات حقیقت پر مبنی نہیں ہیں اور پارٹی کا مؤقف ہر سطح پر واضح ہے۔
بیان کے مطابق نیشنل پارٹی کا مؤقف ہے کہ بلوچستان کا مسئلہ سیاسی نوعیت کا ہے، جس کا پائیدار حل صرف سیاسی مکالمے، جمہوری عمل اور اصلاحات کے ذریعے ہی ممکن ہے، نہ کہ طاقت کے استعمال سے۔
پارٹی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ بلوچستان میں امن، استحکام اور سیاسی عمل کے فروغ کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔