Tameerewatan
tameerewatan

کوئٹہ تا کراچی و تفتان تجارتی پہیامفلوج، نور احمد کاکڑ کا تمام ٹرک مالکان کو ہنگامی اور بڑا حکم

کوئٹہ تا کراچی و تفتان تجارتی پہیامفلوج، نور احمد کاکڑ کا تمام ٹرک مالکان کو ہنگامی اور بڑا حکم

 بلوچستان میں تجارتی و کاروباری حلقوں کے لیے بڑی اور سنسنی خیز خبر! بلوچستان ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے صوبے کے اہم ترین تجارتی روٹس پر کارگو سروسز فوری اور غیر معینہ مدت کے لیے مکمل طور پر بند کرنے کا ہنگامی اعلان کر دیا ہے۔

بلوچستان ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے صدر نور احمد کاکڑ نے تمام ٹرک مالکان کو ایک انتہائی اہم اور ہنگامی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ انتہائی حساس حالات کے پیش نظر کوئٹہ تا کراچی اور کوئٹہ تا تفتان تمام قسم کی کارگو سروسز کو فوری طور پر معطل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے سخت الفاظ میں ہدایت کی ہے کہ تمام ٹرک مالکان مذکورہ شاہراہوں پر اپنی گاڑیاں لوڈ کرنے سے مکمل طور پر گریز کریں۔

صدر نور احمد کاکڑ نے تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی بھی ٹرک مالک نے ایسوسی ایشن کے احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنی گاڑی لوڈ کی، تو اس کے نتیجے میں ہونے والے کسی بھی قسم کے شدید مالی یا جانی نقصان کی تمام تر ذمہ داری براہ راست اسی مالک پر عائد ہوگی۔

انہوں نے صوبہ بھر کے تمام ٹرانسپورٹرز اور ٹرک مالکان سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایسوسی ایشن کے اس فیصلے پر سخت عملدرآمد یقینی بنائیں اور آئندہ کے حتمی لائحہ عمل کے اعلان تک مکمل تعاون فراہم کریں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More