Tameerewatan
tameerewatan

شہر کے مصروف ترین علاقے میں سنسنی: ہوٹل میں لگی آگ نے پورے علاقے کو خوفزدہ کر دیا

شہر کے مصروف ترین علاقے میں سنسنی: ہوٹل میں لگی آگ نے پورے علاقے کو خوفزدہ کر دیا

کوئٹہ: ایئرپورٹ روڈ پر قائم ایک نجی ہوٹل میں اچانک آگ لگ گئی، تاہم میٹروپولیٹن فائر بریگیڈ کے اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا اور اسے مزید پھیلنے سے روک دیا۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچیں اور امدادی کارروائی شروع کردی۔ فائر فائٹرز کی بروقت کوششوں کے باعث ہوٹل کی دیگر املاک اور قریبی علاقے کو بڑے نقصان سے محفوظ رکھا گیا۔

ابتدائی معلومات کے مطابق آتشزدگی کے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، جبکہ مالی نقصان بھی معمولی نوعیت کا بتایا جا رہا ہے۔

ڈائریکٹر فائر سروسز عبد الحق خان اچکزئی کے مطابق عملے نے فوری رسپانس دیتے ہوئے آگ کو قابو میں کیا اور صورتحال کو مزید سنگین ہونے سے بچایا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More