Tameerewatan
tameerewatan

مارک زوکربرگ کی سلطنت ہل گئی: اتوار کے روز میٹا سرورز بیٹھنے کی اصل کہانی کیا ہے؟

مارک زوکربرگ کی سلطنت ہل گئی: اتوار کے روز میٹا سرورز بیٹھنے کی اصل کہانی کیا ہے؟

 دنیا کے مقبول ترین سوشل میڈیا پلیٹ فارمز فیس بک اور انسٹاگرام کی سروسز میں تعطل کے باعث پاکستان سمیت مختلف ممالک کے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

آؤٹیج مانیٹرنگ ویب سائٹ ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق پاکستان میں فیس بک کی سروس سے متعلق شکایات دوپہر 12 بج کر 26 منٹ سے موصول ہونا شروع ہوئیں، جبکہ کچھ دیر بعد شکایات کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا۔

رپورٹس کے مطابق پاکستان میں فیس بک صارفین کو لاگ اِن، پیجز کھولنے اور دیگر سہولیات کے استعمال میں مشکلات پیش آئیں۔ اسی طرح انسٹاگرام صارفین نے بھی سروس متاثر ہونے کی شکایات درج کرائیں۔

امریکا سمیت دیگر ممالک میں بھی دونوں پلیٹ فارمز کے حوالے سے بڑی تعداد میں شکایات سامنے آئیں، جہاں ہزاروں صارفین نے سروس میں خلل کی نشاندہی کی۔

فیس بک اور انسٹاگرام دونوں ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کی ملکیت ہیں، تاہم سروس میں آنے والی خرابی کی وجہ اور بحالی کے حوالے سے کمپنی کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More