Tameerewatan
tameerewatan

وفاقی حکومت کے حکم پر چمن میں وہ بڑا آپریشن شروع جس نے سب کو ہلا کر رکھ دیا

وفاقی حکومت کے حکم پر چمن میں وہ بڑا آپریشن شروع جس نے سب کو ہلا کر رکھ دیا

:وفاقی حکومت کی جانب سے غیر قانونی تارکینِ وطن کی وطن واپسی کے لیے مقررہ ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد ضلع چمن میں پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے مشترکہ طور پر کریک ڈاؤن مزید تیز کر دیا ہے۔ شہر بھر میں سیکیورٹی سخت کرتے ہوئے مختلف داخلی و خارجی راستوں، شاہراہوں اور حساس مقامات پر ناکہ بندیاں قائم کر دی گئی ہیں، جبکہ شناختی دستاویزات کی جانچ اور سرچ آپریشن بھی جاری ہیں۔کارروائیوں کے دوران غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کو حراست میں لے کر قانونی کارروائی کے بعد بابِ دوستی کے راستے افغانستان منتقل کیا جا رہا ہے۔ضلعی انتظامیہ چمن کے مطابق یہ کارروائیاں وفاقی حکومت کی پالیسی اور قانون کے مطابق جاری ہیں، جن کا مقصد غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی واپسی کو یقینی بنانا، امن و امان برقرار رکھنا اور سرحدی علاقوں میں سیکیورٹی کو مزید مؤثر بنانا ہے۔انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مکمل تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک یا غیر قانونی سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ حکام کو دیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More